وزیراعظم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

شہباز شریف چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں


ویب ڈیسک November 01, 2022
شہباز شریف چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں (فوٹو : سوشل میڈیا)

وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے جہاں وہ چین کے صدر سے ملاقات کریں گے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے ان کے ساتھ اعلیٰ حکام کا وفد بھی موجود ہے۔ بیجنگ ایئرپورٹ پر وزیرِ اعظم کا چینی حکام کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے جس کے دوران تجارت، معیشت، دیگر شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔ شہباز شریف چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی چین کی بیسویں نیشنل کانگریس کے تاریخی انعقاد اور صدر شی جن پنگ کے تیسری بار جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف چین کا دورہ کرنے والے اولین رہنماؤں میں شامل ہیں۔

اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔ شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں