زونگ تجدید فیس پی ٹی اے کو 11 ارب 45 کروڑ وصول

پی ٹی اے لائسنس تجدید، اسپیکٹرم آکشن کی مد میں 1.79 بلین ڈالر جمع کرا چکا

پی ٹی اے لائسنس تجدید، اسپیکٹرم آکشن کی مد میں 1.79 بلین ڈالر جمع کرا چکا (فوٹو: فائل)

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے زونگ سے لائسنس کی تجدیدی فیس کی مد میں 11ارب 45 کروڑ روپے وصول کر لیے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سال 2019 میں تجدید کیے گئے لائسنس کی ادائیگی کی شرائط کے مطابق، سی ایم پاک لمیٹڈ (زونگ) سے لائسنس کی تجدید ی فیس کی تیسری سالانہ قسط کی مد میں 11ارب 45 کروڑ روپے (52.44 ملین امریکی ڈالرکے مساوی) وصول کر لیے ہیں۔ یہ رقم فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ (ایف سی ایف) میں جمع کرا دی گئی ہے۔


پی ٹی اے کی جانب سے رواں مالی سال یعنی 23 - 2022 میں ایف سی ایف میں اس رقم سمیت مجموعی طور پر جمع کرائی جانے والی رقم با ئیس ارب اٹھانوے کروڑ روپے(106 ملین امریکی ڈالر کے مساوی) ہے۔

پی ٹی اے سال 2019 سے اب تک موبائل فون لائسنسوں کی تجدید اور اسپیکٹرم آکشن کی مد میں ایف سی ایف میں 1.79 بلین امریکی ڈالر کے مساوی تین سو ارب روپے جمع کرا چکا ہے۔
Load Next Story