پاک بھارت ٹیسٹ سیریز بی سی سی آئی نے امکان مسترد کردیا

بھارتی بورڈ نجی ادارہ نہیں حکومتی پالیسیوں کا پابند ہے، حکام

بھارتی بورڈ نجی ادارہ نہیں ہیں حکومتی پالیسیوں کا پابند ہے، آفیشل (فوٹو: آئی سی سی)

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آسٹریلیا میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے امکان کو مسترد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹس کے علاوہ کوئی سیریز کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارتی بورڈ نجی ادارہ نہیں حکومتی پالیسیوں کا پابند ہے۔

حکام نے کہا اگر مودی حکومت اجازات نہیں دیتی تو دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کی سیریز کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ باہمی میچز کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی،دبئی میں اے سی سی میٹنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ٹرائنگولر سیریز کی تجویز دی مگر بھارتی حکومت نے رضامندی ظاہر نہیں کی۔


مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی اب بھی مکمل فٹنس پر واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں

گزشتہ روز میڈیا میں یہ بات گردش کررہی تھی کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر سائمن اوڈونل نے کہا ہے کہ میلبرن اسٹیڈیم میں دونوں روایتی حریفوں کے مابین ٹیسٹ میچ کیلیے بات چیت ہورہی ہے جہاں پاکستان، بھارت اور آسٹریلیا کی ٹرائنگولر سیریز کا بھی امکان ہے جبکہ تینوں ملکوں کو شامل کرکے ون ڈے سیریز بھی ممکن ہوگی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم پرتنقید، شاہد آفریدی حمایت میں بول پڑے

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 23 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں جہاں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں ویرات کوہلی نے 82 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
Load Next Story