کلرکہار کے قریب لاہور سے چھینی گئی کار برآمد 3 ملزمان گرفتار

افسران بالا کی جانب سے موٹروے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا


عثمان اعوان November 01, 2022
فائل فوٹو

موٹروے پولیس نے کلرکہار کے قریب لاہور سے چھینی گئی کار کو گرفت میں لے کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ پھول نگر لاہور سے چھینی گئی کار نمبری LEA 7540 موٹروے پر ہے اور کلرکہار کے قریب پہنچ گئی ہے جس پر ایڈمن آفیسر ملک محمد اسلم اور ڈی ایس پی قاضی محمد صابر خود ہمراہ عملہ روڈ پر پہنچ گئے۔

اس دوران ایک کار جس کو AQK 599 کا نمبر لگا ہوا تھا کو مشکوک جان کر روکا مگر ڈارئیور گاڑی بھگا کر لے گیا جس پر اس کا پیچھا کیا گیا، کچھ آگے جاکر ملزمان گاڑی کو چھوڑ کر موٹروے کی جالی کراس کر کے جنگل میں روپوش ہوگئے۔

تینوں ملزمان کو کئی گھنٹوں کی ان تھک محنت کے بعد پکڑ کر گاڑی سمیت موٹروے پولیس نے تھانہ پھول نگر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر کار مالک وقار عظیم نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اس شاندار کارروائی پر آئی جی موٹروے خالد محمود، ڈی آئی جی محمد یوسف ملک نے افسران کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں