ریڈزون کی توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے شیخ رشید
ہم نےML-1چھ ارب ڈالر میں ایکنک سےمنظورکیاتھا،موجودہ حکومت نےتقریباً 10ارب ڈالرکردیاہے۔ریڈ زون کی 4 کلومیٹر اور 6پوش سیکٹرتک توسیع ہنگامہ آرائی کاماسٹر پلان ہے۔ارشد شریف اور صدف نعیم کی شہادت حکومت عمران خان کےگلے ڈالنےمیں ناکام ہوگئی ہے۔لال حویلی پرقبضے کےلیے میری لاش سےگزرناہوگا
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لےکر جائے گی۔نواز شریف کا بیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سےفراری اور جمہوریت دشمن ہے۔یہ ریلیف دینے نہیں،ریلیف لینے آئے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی،اس لیے خوف پھیلا رہی ہے۔انہیں اقتدار میں لانے والے پچھتا رہےہیں۔الیکشن ہر صورت کرانے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم فوج سے ٹکرانا نہیں چاہتے، شیخ رشید احمد
ہم نے ایم ایل -1 چھ ارب ڈالر میں ایکنک سے منظور کیا تھا،موجودہ حکومت نےتقریباً 10ارب ڈالرکردیاہے۔ریڈ زون کی 4 کلومیٹر اور 6پوش سیکٹرتک توسیع ہنگامہ آرائی کاماسٹر پلان ہے۔حکومت ارشد شریف اور صدف نعیم کی شہادت کو عمران خان کےگلے ڈالنےمیں ناکام ہوگئی ہے۔لال حویلی پرقبضے کےلیے میری لاش سےگزرناہوگا۔