عمران خان کھلے عام فوج کو حکومت ختم کرنے کی دعوت دے رہا ہے وزیر اطلاعات

فارن فنڈڈ فتنہ بہت بزدل شخص ہے صرف بڑھکیں مار رہا ہے، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک November 01, 2022
فارن فنڈڈ فتنہ بہت بزدل شخص ہے صرف بڑھکیں مار رہا ہے، مریم اورنگزیب فوٹو:فائل

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ عمران خان کھلے عام فوج کو حکومت ختم کرنے کی دعوت دے رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ایک طرف ادب دوسری طرف گالی ، دماغ کی خرابی اور فرسٹریشن ہے، 2 ہزار لوگ 22 کروڑ عوام نہیں ہوتے، عمران نیازی چاہتے ہیں ملک میں ایمرجنسی لگے، وہ ملک میں انتشار اور تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎عمران خان نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتا ہے اور خونریزی سے انقلاب لانا چاہتا ہے، ‎فارن فنڈڈ فتنہ اور بندوق سے انقلاب لانے کا ماسٹر مائنڈ کسے دھمکیاں دے رہا ہے ؟۔

یہ بھی پڑھیں: دیکھنا ہے ملک میں انقلاب بیلٹ باکس سے آئے گا یا خونریزی سے، عمران خان

‎مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ذلت اور رسوائی اب صرف فتنے اور توشہ خانے کے چور کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے، ذلت اب صرف فتنے کی ہوگی جس نے اقتدار بچانے کے لئے آرمی چیف کو تا حیات توسیع دینے کی آفر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کھلے عام افواج ِ پاکستان کو حکومت ختم کرنے اور سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہا ہے، ‎فارن فنڈڈ فتنہ کسی کے کہنے پہ آپ نے پورے پاکستان کو چور بنا دیا ؟، فتنہ بہت بزدل شخص ہے صرف بڑھکیں مار رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں