پاکستان نے دونوں میچز کمانڈنگ پوزیشن میں آکر ہارے ڈیرن سیمی

گرین شرٹس کو جارحانہ کھیل اپنانے کی ضرورت ہے، سابق ویسٹ انڈین کپتان


ویب ڈیسک November 01, 2022
گرین شرٹس کو جارحانہ کھیل اپنانے کی ضرورت ہے، سابق ویسٹ انڈین کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق ویسٹ انڈیز کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں پاکستان نے بھارت اور پھر زمبابوے کے خلاف کمانڈنگ پوزیشنز پر ہوتے ہوئے میچز ہارے، جو شائقین کرکٹ کیلئے انتہائی مایوس کن تھے۔

ویسٹ اندیز کو دو بار ٹی20 چیمپئین بنوانے والے ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو جارحانہ طریقے سے کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ زمبابوے کے خلاف بھی قومی ٹیم کا آغاز انتہائی محتاط تھا، جس سے حریف ٹیم کو میچ میں واپس آنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں بابراعظم کی بیٹنگ میں ناکامی سے ان کے وقار اور صلاحیتوں میں کمی نہیں آئے گی، سیمی نے اعتراف کیا کہ کوہلی بیشک دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

مزید پڑھیں: گوتم گمبھیر نے بھی بابراعظم کو ''خود غرض کپتان'' قرار دے دیا

سابق کرکٹر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں آگے بڑھنے میں ناکامی پر افسوس ہے، ہم نے جس برانڈ کی کرکٹ کھیلی وہ اس ورلڈ کپ میں شامل ہونے کا مستحق نہیں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں