ریاست مخالف نعرے بازی پر قومی پرست جماعتوں کے کارکنان پر مقدمہ

کراچی میں 8 نامزد ملزمان سمیت تقریباً 200 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے


ویب ڈیسک November 01, 2022
کراچی میں 8 نامزد ملزمان سمیت تقریباً 200 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے (فوٹو فائل)

آرٹلری میدان پولیس نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے لگانے اور مظاہرین کو اکسانے کے الزام میں مختلف قوم پرست جماعتوں کے 8 نامزد ملزمان سمیت تقریباً 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

آرٹلری میدان پولیس میں تعینات سب انسپکٹر نئیر ڈین نے اپنے بیان میں بتایا کہ 30 اکتوبر 2022 کو وہ ڈیوٹی کے سلسلے میں کراچی پریس کلب پر موجود تھا کہ تقریباً 12 بجکر 15 منٹ پر سندھ سبھا پارٹی، سندھ یونائیڈ پارٹی کراچی ڈویژن اور سجاگی فورم کراچی ڈویژن زیر قیادت انعام عباسی، الہی بخش بکک، سارنگ جویو، اعجاز سامیٹو، آزاد جتوئی، نظام نورانی، مجید لونڈ اور رشید کھوسو سمیت دیگر 180 سے 200 افراد مظاہرہ کرنے کی غرض سے کراچی پریس کلب آئے جنہوں نے دوران احتجاج تقریریں کر کے مظاہرین نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف مخالف نعرے بازی کرتے رہے۔

مظٓاہرین کو بلوہ کی غرض سے اکسانے کی کوشش کی بعدازاں تقریباً شام 5 بجکر 35 منٹ پر یہ تمام افراد منتشر ہوگئے، مذکورہ ملزمان و دیگر ساتھیوں جن کا رہائشی ایڈریس نامعلوم کی عدم گرفتاری کا یہ فعل جرم دفعہ 131/153 تازیرات پاکستان کی حد کو پہنچتا ہے۔

مذکورہ ملزمان کے خلاف اعلیٰ افسران کی ہدایت پر مقدمہ الزام نمبر 126/2022 درج کر کے تفتیش آرٹلری میدان تھانے کے انچارج شعبہ تفتیش کے حوالے کی گئی ہے جبکہ مقدمہ کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں