کے پی پولیس کا کوئی اہلکار لانگ مارچ میں حصہ نہیں لے سکتا ہدایات جاری

لانگ مارچ میں کوئی اہلکار سرکاری ڈیوٹی کے علاوہ پنجاب میں داخل نہیں ہو سکے گا


ویب ڈیسک November 01, 2022
لانگ مارچ میں کوئی اہلکار سرکاری ڈیوٹی کے علاوہ پنجاب میں داخل نہیں ہو سکے گا

لانگ مارچ کے حوالے سے خیبرپختونخوا پولیس نے جوانوں اور افسران کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔

ہدایات میں کہا گیا کہ لانگ مارچ میں کوئی اہلکار سرکاری ڈیوٹی کے علاوہ پنجاب میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ کے پی پولیس کا کوئی اہلکار دھرنے اور احتجاج میں بطور شرکا حصہ نہیں لے سکتا۔

خیبر پختونخوا پولیس نے تمام پولیس افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق احتجاج کا طریقہ کار وضع ہے، کوئی بھی سرکاری ملازم احتجاج کا حصہ نہیں ہوگا۔

کوئی بھی پولیس اہلکار اپنے علاقے سے تجاوز نہیں کریگا اور قانون کے مطابق پولیس اہلکار صرف اپنی ڈیوٹی تک محدود رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں