شہباز گل کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا
شہباز گل کا نام کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں ڈالا گیا، ذرائع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
مزید پڑھیں: شہباز گل کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں سال ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو ایک ماہ بعد جیل سے رہا کردیا گیا
شہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔