ٹی20 ورلڈکپ جوز بٹلر نے آئن مورگن کا کون سا ریکارڈ توڑ دیا
انہوں نے یہ اعزاز اپنے 100 واں میچ میں حاصل کیا
جوز بتلر نے سابق انگلش کپتان آئن مورگن کا ٹی20 انٹرنیشنلز میں انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
برسبین میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کیوی بالرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے 47 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 73 رنز اسکور کیے، جس کے باعث انہوں نے آئن مورگن کا انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنلز میں رنز بنانے اعزاز اپنے نام کیا۔
جوز بٹلر 92 اننگز میں 2 ہزار 459 رنز بنائے جبکہ اس سے قبل آئن مورگن نے 107 اننگز میں 2 ہزار 458 رنز بناکر رکھے تھے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو 180 رنز کا ہدف
اس فہرست میں ایلکس ہیلز 72 اننگز میں 1 ہزار 888 رنز کے ساتھ تیسرے، ڈیوڈ ملان 53 اننگز میں 1 ہزار 745 رنز کے ہمراہ چوتھے جبکہ جیسن رائے 64 اننگز میں 1 ہزار 522 رنز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔