وزیرداخلہ کا آئی جی اسلام آباد اورایس ایس پی آپریشن کو تبدیل کرنے کا حکم
ڈی جی نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کو تبدیل کرکے عہدے کا اضافی چارج نیشنل کوآرڈی نیٹر نیکٹا کو دے دیا گیا
وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ضلع کچہری سانحے کے بعد بالآخر آئی جی اسلا م آباد اور ایس ایس پی آپریشن کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آئی جی اسلام آباد سکندر حیات سمیت ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کو بھی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ سکندر حیات کی تبدیلی کے بعد ڈی آئی جی خالد خٹک کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج دیا جائے گا جبکہ ایس ایس پی آپریشنز کی ذمے داریاں سلطان اعظم تیموری سنبھالیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کردی گئی ہیں اور عہدے کا اضافی چارج نیشنل کوآرڈی نیٹر نیکٹا کو دے دیا گیا ہے جبکہ عہدوں پر باقاعدہ تقرریاں آئندہ ہفتے کردی جائیں گی۔
دوسری جانب پنجا ب حکومت نے بھی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرتے ہوئے 30 افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے ہیں۔