سعودی فلم میلے کا آغاز عمران خان کی سابقہ اہلیہ کی فلم سے ہوگا

فلمی میلے کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا جس میں 61 ممالک کی 131 فلمیں دکھائی جائیں گی


ویب ڈیسک November 01, 2022
فوٹو: فائل

سعودی فلمی میلے 'سعودی عربین ریڈ سی فلم فیسٹیول' کا افتتاح جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی بین الاقوامی فلم 'واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟' سے کیا جائے گا۔

فلمی میلے کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا جس میں 61 ممالک کی 131 فلمیں دکھائی جائیں گی۔

شیکھر کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس کلاسک رومانٹک کامیڈی فلم کو جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے۔

اس سے قبل ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ورلڈ پریمیئر میں فلم کی نمائش کی گئی تھی۔

پاکستانی اداکارہ سجل علی کے ساتھ اس فلم کی کاسٹ میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی، پاکستان نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن اور دیگر شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم جمائما کی سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہوکر لکھی گئی۔

واضح رہے کہ فلم 'واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو ود اِٹ' 27 جنوری 2023 کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں