عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان طلاق اداکارہ کا وضاحت سے گریز

فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان نومبر 2020 میں اختلافات، علیحدگی اور پھر طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں


ویب ڈیسک November 01, 2022
فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ عروہ حسین نے اپنے شوہر فرحان سعید سے طلاق کے معاملے پر وضاحت دینے سے گریز کرتے ہوئے مبہم سا جواب دیا ہے۔

فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان نومبر 2020 میں اختلافات، علیحدگی اور پھر طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں اور تب سے لے کر اب تک جوڑے کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا تھا لیکن گزشتہ ماہ'ٹچ بٹن' فلم کی پروموشن کے دوران اکٹھے دیکھا گیا ہے۔

فلم کی پروموشن میں دونوں موجود تھے لیکن انہیں ایک دوسرے سے محتاط رویہ اختیار کرتے دیکھا گیا۔







View this post on Instagram


A post shared by URWA HOCANE (@urwatistic)






دو برس سے اختلافات اور علیحدگی کی خبریں آنے کے باوجود جوڑے نے واضح طور پر کبھی ان خبروں کو مسترد نہیں کیا اور نہ ہی ان کی تصدیق کی ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں عروہ حسین سے رشتے کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں نہیں کرنی چاہیے، کیا لوگ اس بات پر خوش نہیں کہ ہم دونوں ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور ابھی تک ایک دوسرے سے عزت کے ساتھ ملتے ہیں۔

عروہ حسین نے اس حوالے سے مزید کہا کہ وہ مانتی ہیں کہ بطور اداکار لوگ ان سے متعلق جاننا چاہتے ہیں اور ان کی نجی زندگی میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں لیکن وہ یہ سمجھتی ہیں کہ لوگوں کو اداکاروں کو بھی کچھ معاملات میں بخش دینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں