’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 150 کروڑ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

فلمی حلقوں کا خیال ہے کہ شاہکار فلم جلد 200 کروڑ کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی


ویب ڈیسک November 01, 2022
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی بلاک بسٹر فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' 150 کروڑ روپے کا کامیاب بزنس کرکے نئی تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت کریٹو ڈائریکٹر بلال لاشاری کی بلاک باسٹر فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' 150کروڑ کا بزنس کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔

فلم کو پاکستان، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، امریکا اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کے فلمی شائقین سے خوب پذیرائی حاصل ہونے لگی۔

فلمی حلقوں کے مطابق شاہکار فلم جلد 200 کروڑ کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' باکس آفس پر 150 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی، دی لیجنڈ آف مولا جٹ' میں فواد خان، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت کا کہنا ہے کہ فلم کی کامیابی پر بہت خوش ہوں، فلم کی شاندار کامیابی کی وجہ بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، فنکاروں سے لیکر ٹیکنیشن ہیلپر تک ہر فرد نے محنت کے ساتھ اپنے کو کیا ہے جس کی وجہ ان تمام کامیابیوں کا کریڈٹ اپنی ٹیم اور ان فلم شائقین کو دیتی ہوں جو ایک اچھی فلم کے انتظار میں تھے فلم اور سینما انڈسٹری کی بحالی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں