میکسیکو میں دوڑتے کتے کے منہ میں انسانی سر کی ویڈیو وائرل
پولیس کے مطابق یہ جرائم پیشہ گروہوں کی باہمی لڑائی کا شاخسانہ ہے اور لاش اے ٹی ایم میں چھوڑدی گئی تھی
میکسیکو میں رات کو ایک کتا انسانی سر منہ میں دوڑا جارہا تھا کہ کسی نے اس کی ویڈیو بنالی جو سوشل میڈیا پر حیرت اور خوف کی وجہ بنی ہوئی ہے۔
اگرچہ پولیس اب تک مقتول کی شناخت نہیں کرسکی ہے لیکن اس کا خیال ہے کہ یہ میکیسکو میں مافیا اور کارٹیل کی باہمی لڑائی کا شاخسانہ ہے۔ قطع و برید شدہ لاش ایک اے ٹی ایم میں چھپائی گئی تھی اور اس پر لکھا تھا کہ 'اگلا سر تمہارا بھی ہوسکتا ہے۔'
اس علاقے کا نام زیکاٹیکس ہے جو ملک کے شمال میں واقع ہے اور وہاں کی عوام جرائم پیشہ گروہوں کی آپس کی لڑائی سے شدید خوفزدہ ہے۔ اگرچہ ویڈیو میں چہرے کو چھپادیا گیا ہے لیکن اصل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے نے ایک انسانی سر اپنے جبڑوں میں دبائے فٹ پاتھ پر دوڑے جارہا ہے۔
پولیس افسران کے مطابق مونٹے ایسکوبیڈو کے علاقے میں واقع ایک اے ٹی ایم میں انسانی سر رکھا گیا تھا اور باقی دھڑ غائب تھا۔ تاہم کچھ لوگوں کے مطابق لاش کے اعضا کاٹے گئے تھے اور آوارہ کتا صرف سر کو لے کر ہی باہر آیا ہے۔ سر کے ساتھ ہی ایک کارڈبورڈ رکھا تھا جس جیلسکو نیو جنریشن کارٹیل کا پیغام درج تھا کہ آگلا سر تمہارا ہوسکتا ہے۔ اس کارٹیل کا سربراہ ایل مینچو ہے جو میکسیکو میں انتہائی مطلوب مجرم بھی ہے۔ اس پر ایک کروڑ ڈالر کی رقم رکھی گئی ہے۔
اس وقت شہر میں جیلسکو اور سائنا لاؤ گینگ کے درمیان شدید لڑائی بھی جاری ہے۔