ٹویٹر کا بلیو ٹک والے صارفین سے ماہانہ 1800 روپے فیس لینے کا اعلان

ایلون مسک کے مطابق ایسا کرنے سے ٹوئٹر کو آمدنی کا ذریعہ ملے گا جس سے تخلیق کاروں کو ادائیگیاں کی جاسکیں گی


ویب ڈیسک November 02, 2022

سماجی رابطے اور مائیگروبلاگنگ کی سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے بلیو ٹک (ویریفیکیشن) کے حامل اکاؤنٹس صارفین کے لیے 8 ڈالرز فی مہینہ فیس کا اعلان کردیا۔

ایلون مسک نے کمپنی کی ماضی کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ٹویٹر کی موجودہ پالیسی فرسودہ ہے، جس کے تحت بلیو ٹک اور عام صارفین کے درمیان تفریق پیدا کی گئی ہے۔



ایلون مسک نے واضح ہے کہ بلیو ٹک والے اکاؤنٹ مستقبل میں زیادہ بااختیار ہوں گے اور ایسے صارفین کو ہر ماہ 8 ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی (جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 1800 روپے کے قریب بندی ہے)۔

ٹویٹر کے مالک نے فیس لینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ وہ سارے پبلشرز جو شراکت داری کے خواہش مند ہیں اُن کے لیے ٹویٹر پے وال بائی پاس ہوگا۔ پے وال بائی پاس ایک ایسا انتباہ ہوتا ہے جو صارف کو بتاتا ہے کونٹینٹ تک بغیر ادائیگی کے رسائی حاصل نہیں کی جاسکتی۔





ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے ٹوئٹر کی آمدنی کا ذریعہ بنے گا جس سے منفرد تخلیق کاروں کو اشتہارات کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں