صدر مملکت پی ٹی آئی سے مذاکرات کرانا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں احسن اقبال

عمران خان صدر مملکت کے ذریعے جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے دروازے کھلے ہیں، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک November 02, 2022
فوٹو فائل

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر صدر مملکت پی ٹی آئی سے مذاکرات کرانا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں اور اگر عمران خان عارف علوی کے ذریعے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بھی ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک پروگرام میں میزبان جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ صدر مذاکرات میں کردار ادا کریں تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں، صدر دوبارہ متحرک ہوں، اُن کا ایک آئینی عہدہ ہے ، ہمیں اس میں کوئی مضحکہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کے اندر غیر سیاسی اداروں کو ملوث کرنا کوئی اچھی نہیں روایت ہے، خان صاحب اگر جمہوری دائرے کے اندر رہتے ہوئے کسی قسم کی بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے کچھ لوگوں نے رابطہ کیا، اُن سے بات چیت بھی ہوئی مگر انہوں نے اپنی مجبوری کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ خان صاحب ہماری بھی نہیں سنتے۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ صدر عارف علوی کے پاس مذاکرات کا مینڈیٹ ہے، جو بھی بات ہونی ہے اُن سے ہی کی جائے گی بات یہ صرف الیکشن پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن پر آمادگی ظاہر کریں، تاریخ دیں اور فریم ورک پر بات کریں تو کوئی مضحکہ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں