سخت جان پروٹیز پر قابو پانے کی پلاننگ ہونے لگی

ورلڈکپ کے اہم ترین میچ سے قبل پرستار گرین شرٹس کی ہمت بڑھانے پہنچ گئے


Sports Reporter November 02, 2022
ورلڈکپ کے اہم ترین میچ سے قبل پرستار گرین شرٹس کی ہمت بڑھانے پہنچ گئے (فوٹو: فائل)

سخت جان پروٹیز پر قابو پانے کی پلاننگ ہونے لگی جب کہ تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلیے آج کا دن میسر ہے۔

ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت اور زمبابوے سے شکستوں نے پاکستان کی مہم انتہائی کمزور کردی،سیمی فائنل تک رسائی کیلیے موہوم سی امید باقی ہے،گرین شرٹس کو اگلے دونوں میچز میں فتوحات کے ساتھ بھارت کی اپ سیٹ شکستوں کی دعا بھی کرنا ہوگی۔

بھارتی ٹیم آج بنگلادیش کے مقابل ہوگی،پاکستان کا جمعرات کو سخت جان پروٹیز سے سامنا ہونا ہے، اس معرکے کیلیے سڈنی میں موجود کرکٹرز کا گزشتہ روز کوئی پریکٹس سیشن شیڈول نہیں تھا،کھلاڑیوں کیلیے ایک استقبالیہ کا انتظام کیا گیا جس میں پرستاروں کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ بی سی سی آئی نے امکان مسترد کردیا

اس موقع پر شائقین نے کرکٹرز کی ہمت بڑھاتے ہوئے پْرجوش انداز میں نعر ے لگائے،تصاویر اور سیلفیز بنوانے کے موقع سے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا گیا،جنوبی افریقی کرکٹرز بھی پرستاروں کی توجہ کا مرکز بنے۔

ایونٹ کی واحد ناقابل شکست ٹیم پروٹیز نے ایونٹ میں 2میچز جیتے ہیں،ایک بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا،ٹیم کی پیس بیٹری چارج نظر آرہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے دونوں میچز کمانڈنگ پوزیشن میں آکر ہارے، ڈیرن سیمی

دوسری جانب پاکستانی بیٹنگ مشکل صورتحال میں ہمت ہار جانے کی عادی ہے، حریف کی بولنگ اور بیٹنگ پاور کو سامنے رکھتے ہوئے پلاننگ ہونے لگی،ڈی کک، رائیلی روسو اور ڈیوڈ ملر پر قابو پانے کے نسخوں کی تلاش جاری ہے۔

قومی کرکٹرز گزشتہ روز آرام سے تازہ دم ہوچکے،آج بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور مشقوں سے بڑے چیلنج کی بھرپور تیاری ہوگی، تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلیے صرف ایک دن ہی میسر ہے، مینجمنٹ ٹیم کمبی نیشن اور بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کے امکانات پر بھی غور کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں