اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس میں ایک اور لاپتا شہری گھر پہنچ گیا

غیر قانونی حراست کے خلاف اور بازیابی کے لیے درخواست لاپتا شہری کے بھائی نے دائر کی تھی


ویب ڈیسک November 02, 2022
عدالت نے غیر مؤثر ہونے پر درخواست نمٹا دی (فوٹو فائل)

ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس میں ایک اور لاپتا شہری اپنے گھر پہنچ گیا، جس پر عدالت نے بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔

لاپتا شہری جمیل محمود کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر قانونی حراست کے خلاف بھائی شہزاد محمود کی جانب سے بازیابی کے لیے دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاپتا شہری جمیل محمود بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔ اب ہماری درخواست غیر مؤثر ہوگئی ہے۔عدالت نے لاپتا شہری کے بازیاب ہونے کے بعد درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں