بابر رضوان کو جلد آؤٹ کرکے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کریں گے ڈیوڈ ملر
کوشش ہوگی جلد وکٹ لیکر پاکستان کو پریشر میں لائیں، جنوبی افریقہ بیٹر
ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین میچ سے قبل جارح مزاج بلےباز ڈیوڈ ملر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ بابراعظم فارم میں نہیں ہیں اور بڑا اسکور کرنے میں ناکام ہورہے ہیں، ہماری ٹیم اسکا فائدہ اٹھائے گی۔
سڈنی میں میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ ملر نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے میچ کھلاڑی موجود ہیں، وہ بہترین سائیڈ ہے تاہم کپتان بابراعظم اور رضوان مسلسل فارم کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، کوشش ہوگی جلد وکٹ لیکر پاکستان کو پریشر میں لائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا پیس اٹیک بہترین فارم ہے، گزشتہ کچھ عرصے میں ہمارے فاسٹ بولرز نے کئی اہم میچز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل ہی پاکستان کو بڑا دھچکا
دوسری جانب ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں تقریباً معدوم ہوچکی ہیں تاہم بنگلہ دیش آج بھارت کو ہرادیتا ہے اور پاکستان کل جنوبی افریقہ شکست دیتا ہے تو قومی ٹیم کی سپر 4 مرحلے تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جمعرات کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کھیلا جائے گا۔