پاکپتن قتل کے کیس میں ملوث 3 بھائی فائرنگ سے ہلاک

مقتولین سابقہ قتل کے مقدمے میں ملزم تھے, کھوکھر اور بلوچ برادریوں کے مابین رنجش پر عرصہ دراز سے تنازع چل رہا تھا


ویب ڈیسک November 02, 2022
ارشاد، ممتاز اور تنویر کو عدالت میں پیشی کے لیے آتے ہوئے موت کے گھاٹ اتارا گیا (فوٹو فائل)

قتل کے کیس میں ملوث 3 بھائی پیشی پر عدالت جاتے ہوئے فائرنگ کرکے ہلاک کردیے گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ ملکہ ہانس کے علاقے 72 ڈی کے رہائشی ارشاد، ممتاز اور تنویر کو عدالت میں پیشی کے لیے آتے ہوئے قتل کی وجہ سے دیرینہ دشمنی پر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد مقتولین کی موت کی تسلی کی اور اسلحہ لہراتے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، ریسکیو1122 کی ٹیمیں اور کرائم سین کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس کے مطابق کھوکھر اور بلوچ برادریوں کے مابین قتل کی رنجش پر عرصہ دراز سے تنازع چل رہا تھا اور مقتولین سابقہ قتل کے مقدمے میں ملزم تھے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ڈی پی او پاکپتن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں