مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی3 نوجوان شہید

قابض بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور خواتین کو ہراساں کیا


ویب ڈیسک November 02, 2022
بھارتی فورسز نے اونتی پورہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 3 نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرکے علاقے اونتی پورہ میں 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ تینوں نوجوانوں کونام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جعلی مقابلےمیں شہید کیا گیا۔

قابض بھارتی فوجیوں نے اونتی پورہ اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور خواتین کو ہراساں کیا۔ متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ اونتی پورہ کا محاصرہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |