اشتعال انگیز تقریرکیسز فاروق ستار وسیم اختر خواجہ اظہار عامر خان سمیت 6 ملزمان بری
ملزمان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولتکاری کا الزام تھا۔
عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کیخلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولتکاری کے 3 مقدمات میں بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
کراچی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک نے ایم کیو ایم رہنماؤں کیخلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولتکاری کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر بریت کی درخواستیں منظور کرلیں اور ایم کیو ایم رہنماؤں کو بری کردیا۔
ملزمان میں ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن، عامر خان، رؤف صدیقی، قمر منصورسمیت دیگر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف ملیر سٹی، سچل اور بریگیڈ تھانوں میں مقدمات درج تھے۔ ملزمان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولتکاری کا الزام تھا۔