سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 151550 روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 151550 روپے ہوگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1655 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450روپے اور 386 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


اس طرح کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 151550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 129930روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1590روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1363.13 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Load Next Story