پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کی ٹکر سے 18سالہ نوجوان جاں بحق

جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا نے عمران خان کا کنٹینر روک کر احتجاج کیا


ویب ڈیسک November 02, 2022
فوٹو: فائل

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پنڈی بائی پاس کے قریب مارچ میں شریک کنٹینر کی ٹکر سے 18سالہ موٹر سائیکل سوارسمیر زندگی کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق بائی پاس کے قریب پیش آنے والے حادثے میں موٹر سائیکل پر موجود دوسرے سوارکی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں، عمران خان کے پروٹوکول کے باعث ایمبولینس بھی تاخیر سے پہنچی۔



جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا نے عمران خان کا کنٹینر روک کر احتجاج کیا اس دوران سیکورٹی اہلکاروں نے دھکے دے کر مظاہرین کو پیچھے ہٹا دیا،لانگ مارچ کی سیکورٹی پر مامور جوانوں نے میڈیا نمائندگان کو بھی دھکے دیئے۔

https://twitter.com/syedu2524/status/1587777873754161153?s=20&t=ky3y2KwiAbcHehfnwA26bg

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران 18 سالہ نوجوان سمیر، خاتون صحافی صدف نعیم اور گزشتہ رات پارٹی کارکن سمیت ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں