انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 79 پیسے کا اضافہ

ڈالر کا اوپن ریٹ 227روپے اور انٹربینک ریٹ 221روپے ہوگیا


Business Reporter November 02, 2022
فوٹو: فائل

انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 79 پیسے اضافے کے بعد 221.43 روپے کا ہوگیا ہے ۔

کروباری دورانیئے کے دوران اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 50پیسے کے اضافے کے بعد 227روپے ہوگئی۔

 

انٹربینک مارکیٹ میں ایک لاکھ ڈالر تک کی مالیت کے کھلنے والے درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کی ادائیگیوں سے ڈالر کی قدر ایک موقع پر بڑھکر 221.54روپے کی سطح پر بھی ریکارڈ کی گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق ۔وست ممالک کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے سے ذرمبادلہ بحران برقرار رہنے اور اب تک چین سے کوئی ٹھوس مالیاتی سپورٹ کا اعلان نہ کیے جانے کے باعث بدھ کو ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

حکومت کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر تک کی لیٹر آف کریڈٹس کھولنے کی اجازت سے زرمبادلہ کی طلب بڑھنے اور 5دسمبر 2022 کو میچور ہونے والے پاکستان کے عالمی یورو بانڈز کی ایلڈ کی مد میں مطلوبہ ایک ارب ڈالر کا انتظام کرنے کے دباؤ سے روپیہ کی قدر پر پریشر برقرار ہے جس سے ڈالر اڑان بھر رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |