پی ٹی آئی کا آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنس مسترد
اسپیکراسمبلی نے آئیں کے آرٹیکل 63 کی شق (2) کے تحت ریفرنس مسترد کرتے ہوئے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی
اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق صدر و رکن قومی اسمبلی آصف زرداری کی نااہلی کےلیے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی جانب سے دائر ریفرنس مسترد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر و ممبر قومی اسمبلی آصف علی زرداری کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانے والا نااہلی کے سوال کا ریفرنس اسپیکر اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے مسترد ہوگیا۔
ریفرنس سید ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری کے جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا گیا تھا جس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو آئین کی آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے نا اہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
زلفی بخاری کی جانب سے ریفرنس میں نا اہلی کے سوال کا ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجے جانے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں : پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے گاڑیوں کی خریداری پر آصف زرداری کیخلاف ریفرنس دائر کردیا
اسپیکر قومی اسمبلی نے آئیں کے آرٹیکل 63 کی شق (2) کے تحت ریفرنس مسترد کرتے ہوئے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔