حکومت نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کا عندیہ دیدیا

قانون میں تبدیلی پر صحافی برداری ودیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے، رانا ثنا اللہ


ویب ڈیسک November 02, 2022

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے متعلق ایف آئی اے کے قانون میں تبدیلی پر صحافی برداری ودیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے اور اگر بل کے ذریعے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگے گی تو حکومت بل کو واپس لے گی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں کچھ چیزیں ایسی ہے جس کو کنٹرول کرنا چاہیے، سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے نجی زندگی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہیہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اندیشہ ہے کہ آزادی اظہار رائے کو نقصان نہ پہنچے، اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے میڈیا اور صحافتی تنظیمیں ہماری رہنمائی کرے۔

سوشل میڈیا اختیارات میں منتقلی حکومت لارہی ہے یا کوئی اور لارہا ہے؟ سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بل تو پارلیمنٹ میں آخر میں حکومت لارہی ہے، سوشل میڈیا سے متعلق ایف آئی اے کو اختیارات منتقلی پر مباحثہ ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں