لیاری ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی لوٹ مار بڑھ گئی
پابندی کے باوجود موٹرسائیکل سوار ملزمان کار سواروں کو لوٹ کر فرار ہونے لگے،موٹر وے پولیس وارداتوں پرقابو پانےمیں ناکام
ISLAMABAD:
لیاری ایکسپریس وے پر شہریوں کا سفر کرنا محال ہوگیا پابندی کے باوجود موٹر سائیکل سوار ملزمان آزادانہ کار سواروں کو لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں، موٹر وے پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے گاڑیوں کو روک کر لوٹنے کی وارداتوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں، لیاری ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کے باوجود موٹر سائیکل سوار ملزمان آزادانہ سفر کررہے ہیں اور موقع پاتے ہیگاڑیوں کے سامنے آکر اسلحے کے زور پر نقدی ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہو جاتے ہیں، لیاری ایکسپریس وے پر لوٹ مار کا شکار ہونے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ملزمان کے اطمینان سے لوٹ مار سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انھیں موٹر وے پولیس کا کوئی خوف نہیں ہوتا،شہری وقت کی بچت اور محفوظ سفر کے لیے ٹول ٹیکس دے کر لیاری ایکسپریس وے سہراب گوٹھ کے علاوہ عیسیٰ نگری اور گارڈن انٹر چینج استعمال کرتے ہیں۔
موٹر وے پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث لیاری ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کسی بھی وقت آدھمکتے ہیں اور اسلحے کے زور پر وہاں سے گاڑیوں میں گزرنے والے شہریوں کو باآسانی لوٹ لیتے ہیں، مغرب کے بعد لیاری ایکسپریس وے پر عیسیٰ نگری انٹر چینج سے گارڈن انٹر چینج تک سفر خطرناک ہوگیا ہے، تاریکی کا فائدہ اٹھاکر موٹر سائیکل سوار ملزمان لیاری ندی کے راستے ایکسپریس وے پر اتے ہیں اور وہاں سے گزرنے والے شہریوں کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکلیں لا کر انھیں اسلحہ دکھا کر رکنے پر مجبور کردیتے ہیں لیاری ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی بڑھتی لوٹ مار کی وارداتوں پر موٹر وے پولیس قابو پانے میں ناکام ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی وارداتوں کو روکا جائے۔