چین کا پاکستان میں کام کرنیوالے اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی پر اظہارِاطمینان

چینی صدر نے دورہ پاکسان کی دعوت قبول کی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کے سرکاری دورہ چین سے متعلق اعلامیہ

—فائل فوٹو

چینی قیادت نے پاکستان میں کام کرنے والے اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی کےمناسب انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے سرکاری دورہ چین کا 47 نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم نے چین کے صدر اور وزیراعظم سمیت چینی قیادت سے ملاقاتیں کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر کو دورہ پاکسان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک نے مختلف ایشوز پر ایک دوسرے کےموقف کی حمایت کا اعادہ کیا۔

مزیدپڑھیں: وزیراعظم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے


اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں سی پیک سے متعلق منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا اور چینی قیادت نے پاکستان میں کام کرنے والے شہریوں کیلئے سیکیورٹی کےمناسب انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے اور وزیراعظم شہباز شریف نے بروقت چینی امداد پر شکریہ ادا کیا جبکہ چینی قیادت نےحالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کی کامیابی کو اجاگر کیا، جو کہ بی آر آئی کے تحت ایک اہم منصوبہ ہے، پاکستان کی اقتصادی معاشرتی ترقی۔

رہنماوں نے 11ویں سی پیک جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس کا نوٹس لیا، جس میں جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اورسی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی رفتار کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 
Load Next Story