کراچی میں شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

سپر ہائی وے کے قریب لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کیاتھا، پولیس


ویب ڈیسک November 02, 2022
فوٹو: فائل

سپر ہائی کے قریب واردات کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سپر ہائی وے ملک آغا ہوٹل کے قریب لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 2 شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

واردات کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا شہریوں نے تعاقب کیا اور موقع پر ہی عدالت لگا کر پکڑے گئے 2 ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا،پولیس نے تیسرے ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دوران مزاحمت پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جنھیں چھیپا رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 35 سالہ رضوان اور 17 سالہ سیف الرحمٰن کے نام سے کی گئی۔

سائٹ سپرہائی ہائی وے صنعتی ایریا پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو زخمی کر کے ڈاکو موقع سے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس موبائل بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس دوران پولیس نے ایک ڈکیت سلیم سومرو کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہو رہے تھے کہ شہریوں نے تعاقب کے بعد انھیں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد ہلاک اور زخمی ڈاکوؤں کو عوام کے چنگل سے نکال کر عباسی شہید اسپتال روانہ کیا جبکہ پولیس کو ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جنھیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈکیت کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی جو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہے ، پولیس گرفتار تیسرے ڈکیت سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے جبکہ ہلاک ڈکیت کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے کوششیں جاری ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں