الیکشن کمیشن نے شرح ووٹ بڑھانے کیلیے آگہی مہم شروع کر دی
جمہوری عمل میں شرکت کیلیے آگہی مہم کے دوران نادراسے شناختی کارڈبنوانے،ووٹررجسٹریشن کرانیکی ترغیب دی جائے گی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے تمام اضلاع میں ووٹرز آگہی مہم شروع کردی ہے مہم کے ذریعے عوام کو ترغیب دی جارہی ہے کہ نادرا سے شناختی کارڈ بنوائے جائیں ووٹرز رجسٹریشن اور ووٹ ڈالنے سے متعلق آگہی پروگرام کے ذریعے عوام کی جمہوری عمل میں شرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
الیکشن کمیشن کا ہدف اگلے انتخابات میں90 سے 95 فیصد ووٹ ڈالنے کی شرح حاصل کرنا ہے، تفصیلات کے مطابق ریجنل الیکشن کمشنر ندیم حیدر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے تمام اضلاع میں ووٹرز آگہی مہم شروع کی ہے تمام اضلاع میں اہم سرکاری اور نجی عمارتوں پر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں مختلف مقامات پر آگہی پمفلٹ تقسیم کیے جارہے ہیں جبکہ اخبارات اور میڈیا میں اشتہارات کے ذریعے مہم چلائی جارہی ہے، مہم کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جارہا کہ نادرا سے شناختی کارڈ بنوا کر الیکشن کمیشن کے ضلعی دفاتر میں ووٹرز رجسٹریشن حاصل کی جائے۔
مہم میں عوام کو راغب کیا جارہا ہے کہ رواں سال ہونے والے بلدیاتی انتخاب اور اگلے عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں تاکہ ملک میں جمہوریت کو استحکام حاصل ہوسکے، ندیم حیدر نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح 40 فیصد تھی تاہم2013 میں منعقد ہونے والے عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ 65 فیصد رہا اب الیکشن کمیشن کا ہدف اگلے الیکشن میں 90 سے 95 فیصد ووٹ ڈالنے کی شرح ہے جس کے حصول کیلیے ووٹرز آگہی مہم چلائی جارہی ہے، ووٹرز آگہی مہم کو کامیاب بنانے کیلیے ہر ضلع کی سطح پر ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس ضمن میں جمعرات کو ضلع وسطی میں ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔