سرکاری ملازمین کا 8 نومبر کو پارلیمنٹ ہاؤس دھرنے کا اعلان

چاروں صوبوں،گلگت ،آزاد کشمیر کے رہنمائوں کی سربراہی میں ملازمین شرکت کرینگے

چاروں صوبوں، گلگت، آزاد کشمیر کے رہنمائوں کی سربراہی میں ملازمین شرکت کرینگے۔ فوٹو: فائل

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان نے مطالبات کی منظوری کیلیے 8 نومبر کو پارلیمینٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا۔


میڈیا کوارڈینیٹر سید معراج نے بتایا کہ مشترکہ اجلاس نیشنل سیونگ یونین کے مرکزی دفتر میں ہوا، جس میں مطالبات کی منظوری کیلیے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کے دھرنے کا فیصلہ ہوا ہے، اس دھرنے میں چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے رہنمائوں کی سربراہی میں تمام سرکاری ملازمین قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے۔

دھرنے میں فیڈرل کی تمام تنظیمیں اور ایسوسی ایشنز حصہ لیں گی، دھرنے میں 16 ہزار انجینیرز لاجسٹک سپورٹ کے ساتھ دھرنے میں شرکت کریں گے، نیشنل1 سیونگز کے ملازمین بھر پور شرکت کریں گے،دھرنے میں پاک پی ڈبلیو کی تنظیم ، سی ڈی اے لیبر یونین، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی تمام تنظیمیں حصہ لیں گی۔
Load Next Story