پہلی بار سلمان خان کو دیکھا تو مایوسی ہوئی اُن کا قد بہت چھوٹا لگا بھارتی ہدایتکار

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سورج برجاتیہ کا کہنا ہے کہ انہیں پہلی مرتبہ دیکھنے پر سلمان خان اچھے نہیں لگے


ویب ڈیسک November 03, 2022
سلمان خان نے سورج برجاتیہ کے ساتھ بلاک بسٹر فلم میں نے پیار کیا میں کام کیا تھا(فائل فوٹو)

بالی ووڈ انڈسٹری کو ہم آپ کے ہیں کون، ہم ساتھ ساتھ ہیں، پریم رتن دھن پایو جیسی فلمیں دینے والے ہدایتکار سورج برجاتیہ کا کہنا ہے کہ انہیں پہلی ملاقات پر سلمان خان کا قد بہت چھوٹا لگا اور وہ انہیں پسند نہیں آئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دِنوں سورج برجاتیہ اپنی نئی فلم 'اونچائی' کی ریلیز کی تیاری اور پروموش میں مصروف ہیں جس میں انہوں نے بالی ووڈ کے بِگ بی امیتابھ بچن، بمن ہیرانی اور انوپم کھیر کو کاسٹ کیا ہے۔

برجاتہ کی فلموں میں 'وواہ، ہم آپ کے ہیں کون، ہم ساتھ ساتھ ہیں، پریم رتن دھن پایو اور میں نے پیار کیا' جیسی بڑی فیملی شامل ہیں۔


فلم کی پروموشن کے دوران سلمان خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سورج برجاتیہ نے بتایا کہ سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم 'میں نے پیار کیا' بطورِ ہدایتکار سورج برجاتیہ کی پہلی فلم تھی۔

سورج برجاتیہ نے بتایا کہ وہ فلم کے لیے نئے ہیرو کی تلاش میں تھے جس کے لیے سلمان ان کے دفتر آئے اور جب انھوں نے پہلی بار سلمان کو دیکھا تو انھیں مایوسی ہوئی کیونکہ سلمان کا قد انھیں بہت چھوٹا لگا اور دیکھنے میں وہ زیادہ اچھے نہیں لگے۔





ہدایتکار کا کہنا تھا کہ 'لیکن جب سلمان نے مجھےاپنی تصویریں دکھائیں تو میں حیران رہ گیا پھرمجھے لگا کہ سلیم خان جیسے بڑے فلمساز کا بیٹامیری فلم میں کام کیوں کرے گا لیکن اسکرپٹ سننے کے بعد سلمان نے فوراً ہاں کردی'۔ سورج کا کہنا تھا کہ اس کے بعد سلمان اور انھوں نے ایک ساتھ کئی سپر ہٹ فلمیں بنائیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے بھائی جان جلد ہی 'کسی کا بھائی کسی کی جان'ٹائیگر تھری میں اپنے جلوے دکھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں