ٹی20 ورلڈکپ انجرڈ فخر زمان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان ہوگیا
آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے نوجوان بیٹر کے نام کی منظوری دیدی
ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل انجری کا شکار ہونے والے قومی کرکٹر فخر زمان کی جگہ نوجوان بیٹر محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو متبادل کے طور پر نامزد کرنے کی منظوری دی۔
گزشتہ روز قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے، ٹیم ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ وہ مکمل فٹ نہیں ہیں، انہیں نیدر لینڈز کے خلاف میچ کھلا کر رسک لیا تھا۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل ہی پاکستان کو بڑا دھچکا
ٹیم منجمنٹ نے فخر زمان کی جگہ حارث کو متبادل کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا تھا جس کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو خط لکھا گیا تھا۔ جس میں وسیم خان، کرس ٹیٹلی، پیٹر روچ، شین ڈوئل، شان پولاک اور ایان بشپ شامل ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم آج جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اُترے گی، جیت صورت میں قومی ٹیم دو قیمتی پوائنٹس کی حقدار ٹھہرے گی البتہ شکست کے ساتھ پاکستان کا ورلڈکپ کے سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔