شمالی کوریا کا ایک اورتجربہ بین البراعظمی سمیت 3 میزائل فائرکردئیے

شمالی کوریا کے تجربے کے دوران جاپان میں ایمرجنسی الرٹ نافذ جاری کیا گیا


ویب ڈیسک November 03, 2022
امریکا نے نئے میزائل تجربات پر شمالی کوریا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے:فوٹو:فائل

شمالی کوریا نے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے فوجی حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز متعدد میزائل فائر کرنے والے شمالی کوریا نے آج بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

طویل فاصلے تک مار کرنے والے شمالی کوریا کے میزائل نے 1 ہزار920 کلومیٹر کی بلندی پر پہنچ کر 760 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام دکھائی دے رہا ہے۔شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل بھی فائر کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا نیا تجربہ، 77 برس میں پہلی بار میزائل جنوبی کوریا میں جاگرا

 

شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کے دوران جاپان میں ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا تھا شمالی علاقوں میں رہنے والوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ گزشتہ روز شمالی کوریا نے تجرباتی طور پر متعدد میزائل فائر کیے تھے جس کے جواب میں جنوبی کوریا نے بھی میزائل فائر کیے۔ امریکا اور دیگر ممالک نے شمالی کوریا کو نئے میزائل تجربات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |