اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کو میٹرو بس سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اجراء

تقریباً ایک لاکھ مسافروں کو آرام دہ اور بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات میسر آئیں گی


ویب ڈیسک November 03, 2022
(فوٹو فائل)

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کو میٹرو بس سسٹم سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اجراء کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 13 روٹس اور 128 بسوں پر مشتمل فیڈر روٹس بس نیٹ ورک کا پہلا مرحلہ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں مکمل کر لیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں ایف، جی اور آئی سیکٹر کے ساتھ ساتھ ڈی 12 کو مرکزی میٹرو نیٹ ورک سے بسوں کے ذریعے منسلک کیا جائے گا، ان فیڈر روٹس سے تقریباً ایک لاکھ مسافروں کو آرام دہ اور بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں