راولپنڈی میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کیخلاف بینرز لگ گئے

مزدور کا چولہا ٹھپ، تعلیمی نظام اور کاروبار متاثر ہو رہا ہے، سول سوسائٹی کا احتجاج، دھرنے ختم کرنے کا مطالبہ


ویب ڈیسک November 03, 2022
لانگ مارچ کی آمد سے قبل مری روڈ پر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں

تحریک انصاف کا لانگ مارچ پہنچنے سے قبل راولپنڈی میں احتجاج، مظاہروں اور دھرنوں کے خلاف بینرز آویزاں کردیے گئے۔

سول سوسائٹی کی جانب سے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی آمد سے قبل مری روڈ پر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں، جن پر لکھا ہے کہ آئے روز پرتشدد مظاہروں سے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں۔ احتجاج ، دھرنوں سے تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

مختلف مقامات پر لگائے گئے بینرز پر سول سوسائٹی کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ مظاہروں سے معاشی سرگرمیاں ٹھپ، مزدور کا چولہا بجھ چکا ہے۔ سول سوسائٹی نے بینرز پر نعروں کے ذریعے مظاہروں اور دھرنوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں