پی ٹی آئی کا جلسہ اسلام آباد انتظامیہ نے شرائط نامہ تیار کرلیا

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان بیان حلفی پر دستخط کریں گے، انتظامیہ کی شرط


ویب ڈیسک November 03, 2022
اسٹیج پر موجود 12 افراد کی منظوری انتظامیہ دے گی:فوٹو:فائل

اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے چار صفحات پر مشتمل شرائط نامہ تیار کرلیا۔

شرائط نامے کے مطابق پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان بیان حلفی پر دستخط کریں گے۔ جلسے کی اجازت ایک دن کے لیے ہوگی۔جلسے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہو گا اورکسی قسم کا اسلحہ نہیں لایا جائے گا۔ جلسے میں مذہب سے متعلق بیانات سے گریز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ہماری تحریک اسلام آباد پہنچ کر ختم نہیں ہوگی، 10 ماہ تک جاری رہیگی، عمران خان

 

شرائط نامے کے مطابق جلسے کے اسٹیج پر جو 12 افراد موجود ہوں گے ان کی اجازت انتظامیہ دے گی۔ جلسے یا مارچ میں کوئی قومی یا پارٹی پرچم نذر آتش نہیں کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں