مایا علی بین الاقوامی عرب فیسٹیول ایوارڈز کیلئے نامزد

اداکارہ مایا علی کو پاکستان کی بہترین اداکارہ کے خصوصی ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے

(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کو بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد کرلیا گیا۔

مایا علی کو بین الاقوامی عرب فیسٹیول ایوارڈز DIAFA کی جانب سے پاکستان کی بہترین اداکارہ کے خصوصی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز'DIAFA' نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر مایا علی کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی نامزدگی کا اعلان کیا۔







View this post on Instagram


A post shared by DIAFA (@diafaofficial)




یاد رہے کہ اس سے قبل 2020میں سجل علی جبکہ 2019 میں پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔









View this post on Instagram




A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)



واضح رہے کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز سالانہ ایوارڈز کی ایک ایسی تقریب ہے جس میں ممتاز بین الاقوامی اور عرب شخصیات کو ان کی کامیابیوں، اور معاشرے کی بہتری میں شراکت کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔

 
Load Next Story