سندھ ہائیکورٹ کا ایس بی سی اے کوغیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا حکم
عدالت نے حکومت سندھ اور ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کردئیے
سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے اور سندھ حکومت کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو آگرہ تاج میں 96 گز پر 6 منزلہ غیر قانونی عمارت بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکومت سندھ اور ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کردئیے۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 33/755 یوسی ون لیاری میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ آگرہ تاج میں 96 گز پر 10, 10 منزلہ عمارت بن رہی ہیں۔ عدالت نے حکومت سندھ اور ڈی جی ایس بی سی اے کو 4 ہفتوں میں جواب جمع کرانے اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ایکشن لینے کا حکم دیدیا۔