ظہیر احمد کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد

مقدمے میں 4 ملزمان ضمانت پر رہا ہیں

(فائل فوٹو)

عدالت نے کمسن بچی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں مدعی کی جانب سے کی گئی ملزم ظہیر احمد کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کمسن بچی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں مدعی مقدمہ کی جانب سے ملزم ظہیر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے مدعی مقدمہ مہدی کاظمی کی ملزم ظہیر کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔


یہ بھی پڑھیں: دعا زہرا کیس؛ ظہیر کے بھائی و اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس، شناختی کارڈ بحال کرنیکا حکم

یاد رہے کہ مدعی مقدمہ مہدی کاظمی نے ملزم ظہیر کیخلاف ہراساں کرنے پر ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی جبکہ مقدمے میں 4 ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے مہدی کاظمی کی بیٹی سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی

 
Load Next Story