ٹیکسٹائل برآمدات میں 156فیصد کمی

برآمدات گھٹ کر 1.335 ارب ڈالر کی سطح پر آگئیں


Ehtisham Mufti November 03, 2022
(فوٹو: فائل)

وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی سے پاکستان کی ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹس تنزلی کی جانب گامزن ہوگئی ہے۔

اکتوبر 2021 کی 1.60ارب ڈالر کی نسبت اکتوبر 2022 میں 1.56فیصد کی کمی سے ٹیکسٹائل کی برآمدات گھٹ کر 1.335ارب ڈالر کی سطح پر آگئی۔ برآمدات میں کمی معیشت اور قومی برآمدات کے استحکام کے لیے تشویشناک ہے۔

پاکستان اپیرل فورم کے سربراہ جاوید بلوانی نے کہا کہ حکومت نے اس شعبے کو مستقل نظر انداز کر دیا ہے جس سے اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں مزید کمی ہوگی۔

جاوید بلوانی نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری پہلے ٹیک آف موڈ میں تھی اور برآمدی کارکردگی تیزی سے ترقی کی منازل عبور کر رہی تھی اور ماضی کی طرح ایک بار پھر تاریخ دہرائی گئی اور ٹیکسٹائل کی برآمدات میں حائل مشکلات کے سبب ایکسپورٹ تنرلی کی طرف مائل ہونا شروع ہوگئی ہے جس کی بنیادی وجہ حکومتی توجہ اور ترجیحات میں تبدیلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں