عمران خان آخری سانس تک لڑے گا شہباز گل
عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں۔ آج وہ ریڈ لائین کراس کرنے کی کوشش کی گئی ہے، پی ٹی آئی رہنما
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے آخری سانس تک لڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ میں عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں۔ آج وہ ریڈ لائین کراس کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
لانگ مارچ کے کنٹینر پر پی ٹی آئی قیادت پر فائرنگ کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آپ عمران خان کو ابھی جانتے نہیں، وہ آخری سانس تک لڑے گا اور اس کی قوم بھی آخری سانس تک لڑے گی۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ مارچ ہر صورت جاری رہے گا۔ حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ وزیر آباد میں اولڈ کچہری چوک پر لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی ہے، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنما فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم شخص کنٹینر کے نیچے تھا جس نے فائرنگ کی اور فوراً بھگدڑ مچ گئی ۔