ساحلی علاقوں میں پانی کی قلت اویس مظفر نے نوٹس لے لیا
ضلعی انتظامیہ کو فوری پانی پہنچانے کی ہدایت، پانی چوری پر 3 کاشتکار گرفتار
ساحلی علاقوں میں پانی کی شدید قلت، پی پی رہنما ایم پی اے اویس مظفر نے نوٹس لے لیا۔ آبپاشی و ریونیو حکام کو فوری طور پر پانی ساحلی علاقوں کا دورہ۔
تفصیلات کے مطابق ساحلی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کی رپورٹیں میڈیا میں آنے کے بعد پی پی رہنما ایم پی اے سید اویس مظفر نے نوٹس لیتے ہوئے ریونیو اور آبپاشی حکام کو فوری طور پر ساحلی علاقوں میں پانی پہنچانے کی ہدایت کی، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر سجاول شوکت جوکھیو نے اسسٹنٹ کمشنر جاتی عمران علی خواجہ کے ہمراہ مین پنجاری برانچ سمیت ساحلی علاقوں کو پانی پہنچانے والی نہروں گڈاپ برانچ، جاتی مائنر، تنگو مائنر اور شیرخانہ مائنر کا دورہ کیا، اس موقع پر نہروں سے غیر قانونی طور پر پانی نکالنے والی 2 مشینیں ضبط کر کے 3 کسانوں شہباز بھٹی، ایوب بھٹی اور نقاش بھٹی کو گرفتار کیا گیا، ڈی سی نے آبپاشی حکام کو ہدایت کی کہ غیر قانونی کٹ فوری ختم کیے جائیں۔