میشا شفیع کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا

گلوکارہ اپنی صحت کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور پیشی سے استثنی کیلئے درخواست دی


محمد ہارون November 03, 2022
فوٹو: فائل

اداکار علی ظفر کے وکلا نے گلوکارہ میشا شفیع کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے سرکاری سطح پر میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی تو گلوکارہ اپنی صحت کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور پیشی سے استثنی کیلئے درخواست دی۔

گلوکارہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع کو ریڑھ کی ہڈی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے جس کی تشخیص کی جا رہی ہے اور نیورو سرجن نے میشا کو دو تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

علی ظفر کے وکلا نے میشا شفیع کی حاضری معافی کی درخواست پر اعتراض کیا اور کہا کہ اگر میشا کو واقعی ہی کوئی مسئلہ ہے تو سرکاری بورڈ بنایا جائے۔ اگر میشا وٹامن ڈی اور اینٹی ڈپریشن کی دوائی کھا رہی ہے اس وقت آدھا پاکستان وٹامن ڈی کی دوائی کھا رہا ہے۔

عدالت نے ہتک عزت کے دعویٰ میں میشا شفیع کی پیش ہونے سے استثنی کی درخواست منظور کرلی اور سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں