اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا


ویب ڈیسک November 03, 2022
فوٹو فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لیکر اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی جس میں بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر برازیلین شہری سے 1 کلو 560 گرام کوکین برآمد کی گئی، ملزم کو دوحہ سے آنے والی فلائٹ نمبر QR 632 سے دورانِ تلاشی گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی میں ناردرن بائی پاس پر کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 180 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی۔

لاہور میں واقع کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام افیون قبضے میں لی گئی، برآمد شدہ افیون کتابوں میں چھپائی گئی تھی، ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں