ٹنڈو الہیار پولیس بھرتی کے فزیکل اور تحریری ٹیسٹ مکمل

1800میں سے 870امیدوار جسمانی ٹیسٹ میں فیل، تحریری میں 930 امیدوارشریک

منتخب نمائندوں کے دفاتر اور گھروں پر امیدواروں کا تانتا باندھ گیا، بااثر افراد سے سفارشیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

سندھ بھر کی طرح ٹنڈوالہیار میں پولیس میں سپاہیوں کی بھرتی کے لیے فزیکل اور تحریری ٹیسٹ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، ان بھرتیوں کیلیے ضلع بھر سے 1800 امیدواروں نے شرکت کی، جس میں 930 امیدواروں نے فزیکل ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی جب کہ تحریری ٹیسٹ میں بھی 930 امیدواروں نے حصہ لیا۔


پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سندھ بھر میں 10ہزار پولیس اہلکاروں کی بھرتی کیلیے ٹنڈو الہیار میں صرف 100سیٹوں کیلیے امیدواروں میں مقابلہ ہے جبکہ اس ہی طرح ٹنڈو محمد خان میں بھی 100 سیٹیں دی گئی ہے جبکہ اس کے برعکس سندھ کے دیگر اضلاع میں کم و بیش 200سے زائد سیٹیں دی گئی ہیں۔

باخبر ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سپاہیوں کی بھرتی کیلیے ایم این اے، ایم پی ایز اور پی پی کے ضلعی و تعلقہ عہدیداروں کے دفاتر اورگھروں پر ملازمت کے حصول کیلیے تانتا باندھا ہوا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو امیدواروں کی جانب سے ملازمت کے حصول کیلیے بااثر افراد سے سفارش بھی کروائی جارہی ہے۔ دوسری جانب امیدواروں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی بھرتیوں کے لیے فزیکل ٹیسٹ اور تحریری ٹیسٹ ایک دکھاوا ہے جب کہ ان سیٹوں کیلیے حکمران پارٹی کے منظور نظر افراد کی بھرتیاں پہلے ہی ہوچکی ہے۔
Load Next Story