عمران خان پر فائرنگ وفاق نے پنجاب حکومت کو جے آئی ٹی بنانے کیلئے مراسلہ لکھ دیا

وزارت داخلہ نے مراسلہ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور ایڈشنل کو ارسال کر دیا


ویب ڈیسک November 03, 2022
فوٹو فائل

وفاق نے پنجاب حکومت کو پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں پر مبنی مشترکا تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے علاقے وزیر آباد سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے وفاق نے صوبائی حکومت کو خط لکھ دیا۔

مراسلے میں وفاق نے پنجاب حکومت سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کی درخواست کی ہے جس میں سینیر پولیس افسران اور خفیہ اداروں کے نمائندوں شامل کرنے کا کہا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے مراسلہ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور ایڈشنل کو ارسال کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ مشترکا تحقیقاتی کمیٹی واقعے کی شفاف انکوائری عمل میں لاسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |